سوشل میڈیا انفلوئنسر ویڈیو بناتے گہری کھائی میں جاگری

سوشل میڈیا انفلوئنسر ویڈیو بناتے گہری کھائی میں جاگری

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت کی 27 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر آنوی کامدار ویڈیو بناتے ہوئے 300 فُٹ گہری گھائی میں گِر کر ہلاک ہوگئیں۔

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں مقیم 27 سالہ آنوی کامدار پیشے سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر تھیں جو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر سفر کی ویڈیوز اور تجربات شیئر کرتی تھیں۔’ٹریولنگ ریلز اور وی لاگز‘ سے شہرت حاصل کرنے والی آنوی کامدار نے 16 جولائی کو اپنے سات دوستوں کے ہمراہ مون سون سیریز کے سفر کا آغاز کیا تھا،اس سفر کے دوران، آنوی کامدار جیسے ہی مہاراشٹر کے مشہور کمبھے آبشار پہنچیں تو وہاں اُن کے ساتھ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں انفلوئنسر اپنی جان کی بازی ہار گئیں۔ آنوری کامدار کمبھے آبشار پر مون سون سفر کی ویڈیو ریکارڈ کررہی تھیں کہ پاؤں پھسل گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں