سائیکلنگ جلد موت کے خطرے کو 47 فیصد تک کم کر سکتی

سائیکلنگ جلد موت کے خطرے کو 47 فیصد تک کم کر سکتی

لندن(نیٹ نیوز)نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سائیکلنگ جلد موت کے خطرے کو 47 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔

برطانوی محققین کی طرف سے بی ایم جے پبلک ہیلتھ میں شائع ہونے والی ریسرچ کے مطابق سائیکل سواروں میں قبل از وقت موت کا خطرہ دیگر افراد کی نسبت 47 فیصد کم ہوتا ہے ۔تحقیق میں کہا گیا کہ سائیکل سواروں میں کسی بھی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہونے کا خطرہ بھی اُن لوگوں کے مقابلے میں 10 فیصد کم ہوتا ہے جو اپنے روز مرہ سفر کیلئے بس، گاڑی یا ٹرین استعمال کرتے ہیں۔سائیکل چلانا کینسر سے مرنے کے امکانات کو 51 فیصد کم کرتا ہے ، دل کی بیماری کے خطرے کو 24 فیصد اور دماغی صحت متاثر ہونے کے خطرے کو 20 فیصد کم کرتا ہے ،تحقیق کیلئے برطانیہ کے 82,000 سے زیادہ باشندوں کی سرگرمیاں 18 سال تک مانیٹر کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں