متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، کویت اور بحرین پر میزائل اور ڈرون حملے
دبئی، ریاض: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات، کویت، سعودی عرب اور بحرین سے میزائل اور ڈرون حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال ایران کی طرف سے آنے والے خطرات کا جواب دے رہے ہیں، انہوں نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ انہیں فضائی دفاعی نظام کی مدد سے حملوں کو روکے جانے کی آوازیں سنائی دے سکتی ہیں۔
کویت نے بھی شہریوں کو فضائی دفاعی نظام کی مدد سے حملوں کو روکنے کے باعث ہونے والے دھماکوں کے متعلق خبردار کیا ہے، شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ حکام کی جانب سے جاری حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔
سعودی عرب کی وزارت دفاع نے ملک کے مشرقی علاقے میں مزید پانچ ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے سائرن بجائے جانے کے بعد شہریوں کو قریب ترین محفوظ مقام پر جانے کو کہا تھا، بعد ازاں حکام نے الزام لگایا کہ یہ حملہ ایرانی تھا، اور شارپنل لگنے سے ایک گودام میں آگ لگی تھی۔