اسرائیل کی عید پر بھی دہشت گردی، فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز نہ پڑھنے دی

مقبوضہ بیت المقدس: (دنیا نیوز) اسرائیل نے عید کے روز بھی جبر کے پہاڑ توڑتے ہوئے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے سے روک دیا۔

اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روکنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج بھی کیا، اسرائیلی حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ کمپاؤنڈ بند کر دیا گیا، عبادت پر پابندیاں برقرار رکھی گئیں۔

فلسطینیوں کی بڑی تعداد کو عید نماز کی ادائیگی سے محروم کر دیا گیا، عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نمازیوں کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، کئی افراد متاثر ہو گئے۔

ماہرین کے مطابق مقدس مقام پر کشیدگی خطے میں مزید تصادم کا سبب بن سکتی ہے، فلسطینیوں کو مسجد کے اندر جانے سے روک کر باہر نماز پڑھنے پر مجبور کیا گیا۔

ادھر لبنان میں بھی اسرائیلی فوج کے عید روز بھی حملے جاری ہیں، ان حملوں میں صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں