ٹی ٹی پی کے خوارج کا اصل چہرہ بے نقاب، بچوں کو بندوق تھما دی

لاہور: (دنیا نیوز) ٹی ٹی پی کا اصل چہرہ بےنقاب ہو گیا ، ٹی ٹی پی نے بچوں کے ہاتھوں میں بندوق تھما دی۔

ذرائع کے مطابق کمسن بچوں کو اسلحہ دینا بہادری نہیں بلکہ قوم کے مستقبل سے کھیلنے کی سفاک کوشش کے ساتھ ساتھ معصوم ذہنوں کو شدت پسندی کی فیکٹری میں دھکیلنے کی سازش ہے۔

چند ویڈیوز سے خوارج کا کنٹرول ثابت نہیں ہوتا، یہ خوف اور پروپیگنڈے کے ذریعے جھوٹا تاثر گھڑنے کی کوشش ہے جو گروہ بچوں کو گھٹیا نعرے لگوائے اور گن کلچر سکھائے وہ عوام کا خیرخواہ نہیں ہوسکتا بلکہ معاشرے کا دشمن ہے۔

درخت جلوانا، ہتھیار دلوانا اور بچوں کو استعمال کرنا، یہ طاقت نہیں بلکہ تباہی کا طریقہ کار ہے آج اگر قوم خاموش رہی تو کل انہی بچوں کے ہاتھوں میں قلم نہیں بارود ہوگا، خوارج کا بیانیہ اسلام نہیں فساد، جبر اور انسانی وقار کی تذلیل ہے۔

خیبر پختونخوا میں ایسے مناظر صوبائی حکمرانی اور مقامی سیاسی قیادت پر سنجیدہ سوال ہیں جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف فورسز کی نہیں، ریاست، علما، والدین اور معاشرے سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں