6مغربی اتحادی ملک آبنائے ہرمز کو محفوظ گزرگاہ بنانے کیلئے مناسب کوششوں میں تعاون پرتیار

6مغربی اتحادی ملک آبنائے ہرمز  کو محفوظ گزرگاہ بنانے کیلئے مناسب  کوششوں میں تعاون پرتیار

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک )چھ مغربی اتحادی ممالک نے کہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمد و رفت یقینی بنانے کیلئے اقدامات میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں۔برطانیہ، فرانس، جرمنی، جاپان، اٹلی اور۔۔

 نیدرلینڈز پر مشتمل اس گروپ نے جمعرات کو مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ یقینی بنانے کیلئے مناسب کوششوں میں تعاون کیلئے تیار ہیں اور ان ممالک کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہیں جو اس حوالے سے پیشگی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔بیان میں خلیج میں ایران کی جانب سے غیر مسلح تجارتی جہازوں پر حالیہ حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت بھی کی گئی۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے مطابق تقریباً 20 ہزار سمندری کارکن آبنائے ہرمز کے مغرب میں موجود تقریباً 3200جہازوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں