لاہور:متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں نقدی، اشیا سے محروم

 لاہور:متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں نقدی، اشیا سے محروم

ڈاکوؤں نے ثمر سے سوا 3لاکھ ،دلاور سے پونے 3لاکھ روپے لوٹ لئے گڑھی شاہو اور سندر سے 2گاڑیاں ،دیگر علاقوں سے 3موٹرسائیکل چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی ،موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔ ڈاکوؤں نے بھاٹی گیٹ میں ثمر سے 3لاکھ25 ہزار نقدی اور موبا ئل فون،چوہنگ میں دلاور سے 2لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون ،فیکٹری ایریا میں رضا سے 2 لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون ، نوانکوٹ میں خیام سے 2 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،ہنجروال میں نواز سے 2لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون سمیت دیگر سامان چھین لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے گڑھی شاہو اور سندر سے 2گاڑیاں جبکہ ملت پارک ،گارڈن ٹاؤن اور لاری اڈا سے 3 موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں