مشینری گروپ کی درآمدات میں12فیصداضافہ ریکارڈ

مشینری گروپ کی درآمدات میں12فیصداضافہ ریکارڈ

8ماہ میں درآمدات پر6.988ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا،اسٹیٹ بینک

اسلام آباد (اے پی پی)مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر12فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ کے دوران مشینری گروپ کی درآمدات پر6.988ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12فیصدزیادہ ہے ۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشینری گروپ کی درآمدات کاحجم 6.254ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔فروری میں مشینری گروپ کی درآمدات کاحجم 871ملین ڈالررہا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 4فیصدزیادہ ہے ۔ گزشتہ سال فروری میں مشینری گروپ کی درآمدات پر835ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔جنوری کے مقابلے میں فروری میں مشینری گروپ کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر9فیصدکی کمی ہوئی ہے ،جنوری میں مشینری گروپ کی درآمدات کاحجم 954ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں کم ہوکر871ملین ڈالرہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں