بغداد میں امریکی سفارتخانے کی اپنے شہریوں کو عراق چھوڑنے کی ہدایت

بغداد: (دنیا نیوز) عراقی دارالحکومت بغداد میں قائم امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو عراق چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران سے منسلک مسلح گروہوں کی جانب سے حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے، امریکی شہریوں اور مفادات پر حملوں کا خطرہ ہے، عراق، کردستان ریجن میں ہوٹل اور ایئر پورٹس اہداف ہو سکتے ہیں۔

قبل ازیں سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم امریکی سفارتخانے نے بھی امریکی شہریوں کو سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں موجود امریکی کمرشل فلائٹس کے ذریعے ملک چھوڑ دیں۔

امریکی سفارتخانے نے مزید کہا کہ سعودی فضائی حدود میں میزائل اور ڈرون خطرات بڑھ رہے ہیں، ریاض، جدہ اور دمام کے ایئر پورٹس فعال ہیں، سعودی عرب کی وارننگ سسٹم کی ہدایات پر عمل کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں