یو اے ای صدر اور صدر ٹرمپ کا رابطہ، خطے کی صورتحال، ایرانی حملوں پر تبادلہ خیال

ابوظہبی: (دنیا نیوز) یو اے ای صدر زاید النہیان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

یو اے ای صدر زاید النہیان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رابطے کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال اور اس کے سکیورٹی اور عالمی امن پر اثرات پر بات چیت کی گئی۔

اماراتی میڈیا کے مطابق یو اے ای اور امریکی صدور نے ایرانی حملوں پر تبادلہ خیال کیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعلان کیا۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امارات کی سرزمین اور خطے کے امن کے دفاع میں مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں