ایران کی بڑی دفاعی کامیابی، امریکا اور اسرائیل کے ڈرون حملے ناکام، عوام کا بھرپور جشن
تہران: (دنیا نیوز) ایران کی بڑی دفاعی کامیابی حاصل کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کے ڈرون حملے ناکام بنا دیئے۔
ملک کے بھرپور دفاع پر ایران کے عوام نے سڑکوں پر جشن منایا، ایرانی شہریوں نے پرجوش انداز میں اللہ اکبر کے نعرے لگائے، بزرگوں اور نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ننھے بچے بھی ریلیوں میں پیش پیش رہے، بچے بھی ملک سے عقیدت کے نعرے بلند کرتے رہے۔
ایران کے مختلف علاقوں میں امریکا، اسرائیل کے خلاف مظاہرے کئے گئے، شرکا نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی، ایرانی نوجوانوں نے حکومت کی حمایت میں موٹرسائیکل ریلیاں نکالیں، شرکا نے ملکی دفاع میں حکومت کی بھرپور حمایت کا عزم کیا۔
عراق میں بھی ایران کے حق میں ریلی نکالی گئی، ڈھول بجا کر نعرے بازی کی گئی۔