یواے ای کا امریکا میں 1.4 کھرب ڈالر سرمایہ کاری کے وعدے پر قائم رہنے کا اعلان

ابوظہبی: (دنیا نیوز) یواے ای نے امریکا میں 1.4 کھرب ڈالر سرمایہ کاری کے وعدے پر قائم رہنے کا اعلان کر دیا۔

امریکا میں تعینات اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے اماراتی امریکی بزنس کونسل کو خط میں لکھا ہے کہ امریکا کیساتھ شراکت داری اور سرمایہ کاری جاری ہے، جنگ کی تباہی سے بچنے کیلئے میزائل اور دفاعی نظام پہلے ہی حاصل کرلیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا سے توانائی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں مزید معاہدے کریں گے، متحدہ عرب امارات میں امریکی کمپنیاں اور دیگر سرگرم ہیں، متحدہ عرب امارات کے پاس2 کھرب ڈالرز کے ذخائر ہیں۔

اماراتی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ اماراتی ہر چیلنج کو ترقی میں بدلنے کا ہنر جانتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں