ایران جنگ سے امریکا کو کچھ حاصل نہیں ہوا، عالمی اقتصادی، توانائی بحران بڑھ گیا: مشاہد حسین

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا کہ ایران جنگ سے امریکا کو کچھ حاصل نہیں ہوا،جنگ کی وجہ سے عالمی اقتصادی اور توانائی بحران بڑھ گیا ہے۔

سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو میں کہا کہ تلسی گبارڈ پاکستان سے متعلق جھوٹ بول رہی ہیں، نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بلیک میل کرکے پھنسا دیا، چین خوش ہے کہ ایران نے جنگ کو ہینڈل کرلیا۔

مشاہد حسین نے کہا کہ گریٹر اسرائیل کو روکنے کے لئے مسلم امہ کو اکٹھا ہونا پڑے گا، مسلم امہ کی عوام واضح ہے لیکن حکمران خوف میں کانپ رہے ہیں، اعلامیہ مسلم امہ کا نہیں چند اسلامی ممالک کا ہے، ایران چاہتا ہے کہ خلیجی ممالک کی سرزمین ان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

سینئر سیاستدان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا روس کو کمزور کرنے کے لئے یوکرین کی مدد کررہا ہے، روس اور چین اگر ایران کی مدد کر رہے ہیں تو بہت اچھی بات ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں