بنیادی ڈھانچے پر دوبارہ حملہ ہوا تو تحمل کا مظاہرہ نہیں کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے بنیادی ڈھانچے پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو تحمل کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔
ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے اپنی غیر فوجی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے جواب میں طاقت کا چھوٹا سا مظاہرہ کیا، تحمل کا مظاہرہ کشیدگی میں کمی کی درخواستوں پر کیا گیا ہے۔
عباس عراقچی نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ اگر ایران کے جنگ کا خاتمہ کسی بھی انداز سے ہو، شہری علاقوں میں ہوئے نقصانات کا ازالہ لازمی شرط ہوگی۔