ایران جنگ لوگوں کی سوچ سے بھی زیادہ تیزی سے ختم ہو سکتی ہے، نیتن یاہو

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم‏ نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران جنگ لوگوں کی سوچ سے بھی زیادہ تیزی سے ختم ہو سکتی ہے۔

عالمی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا کہ ساؤتھ پارس پر حملہ اسرائیل نے کیا تھا تاہم ٹرمپ نے مزید حملوں سے روک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو اسرائیل نے حملوں پر مجبور کیا نہ کر سکتا تھا، ایران کی میزائل سازی اور یورینیم افزودگی صلاحیت ختم کر دی، ایران جنگ لوگوں کی سوچ سے بھی تیزی سے ختم ہو سکتی ہے۔

نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ ایران جنگ پر ٹرمپ اور میرے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے، دو رہنماؤں کے درمیان اس سطح کی کوآرڈینیشن پہلے نہیں دیکھی گئی، ٹرمپ لیڈر ہیں اور میں ان کا اتحادی ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں