لبنان میں اسرائیل کے میزائل حملے، بمباری، 4 افراد شہید، صحافی بال بال بچ گیا
بیروت: (دنیا نیوز) لبنان میں اسرائیل نے میزائل حملے کئے، حملوں میں صحافی بال بال بچ گیا۔
اسرائیل کی سیدون میں گھر پر بمباری سے دو افراد شہید ہوگئے، تائر میں بھی دو افراد شہید اور آٹھ زخمی ہوئے، حزب اللہ نے اسرائیل کے فوجی اڈے پر راکٹ حملے کئے، جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔
حزب اللہ نے لبنان میں اسرائیلی فوج پر حملہ کرکے بلڈوزر تباہ کردیا۔