برطانوی میڈیا نے علی لاریجانی کی شہادت خامنہ ای کی شہادت سے بڑا سانحہ قرار دیدی
لندن: (دنیا نیوز) برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ علی لاریجانی کی شہادت خامنہ ای کی شہادت سے بڑا سانحہ ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق علی لاریجانی سیاست کے مرد میدان تھے، علی لاریجانی روس اور چین سمیت کئی ملکوں میں اپنا اثر رکھتے تھے، لاریجانی کی شہادت پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کی موت کے بعد بڑا سانحہ ہے۔
واضح رہے کہ روسی صدر نے بھی ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اخلاقیات اور بین الاقوامی قانون کے تمام اصول روند ڈالے گئے۔
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے نام پیغام میں روسی صدر پیوٹن نے کہا تھا کہ علی لاریجانی سچا دوست تھا، روس کے ساتھ تعلقات میں کردارکو یاد رکھا جائے گا۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی قومی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کا قتل ناقابل قبول ہے۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین جنگ میں ثالثی کی کوششیں کر رہا ہے، چینی خصوصی ایلچی ژائی جن مشرق وسطیٰ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔