سینٹ کام نے کاراج میزائل پلانٹ کی تباہی سے پہلے اور بعد کی تصاویر جاری کر دیں

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کے کاراج میزائل پلانٹ کی تباہی سے پہلے اور بعد کی تصاویر جاری کر دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری پوسٹ میں سینٹ کام نے لکھا کہ امریکی فوج نے ایران کے کاراج بیلسٹک میزائل پلانٹ پر حملہ کیا، ایرانی حکومت نے کاراج پلانٹ کو بیلسٹک میزائلوں کو جمع کرنے کیلئے استعمال کیا۔

سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ یہ پلانٹ ایسے میزائل تیار کرتا تھا جو امریکا، پڑوسی ممالک اور تجارتی جہازوں کیلئے خطرہ تھے، امریکی فوج نے درست میزائل استعمال کرکے کاراج پلانٹ کو تباہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں