بینکوں سے نجی شعبے کوقرض کی فراہمی میں 13.6فیصداضافہ

بینکوں سے نجی شعبے کوقرض کی فراہمی میں 13.6فیصداضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کوقرض ادائیگی میں فروری میں اضافہ ریکارڈہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری کے اختتام پربینکوں نے نجی شعبے کوفراہم کردہ قرضوں کا مجموعی حجم 10609ارب روپے ریکارڈ ہوا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 13.6فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال فروری میں بینکوں کے نجی شعبے کوفراہم مجموعی قرضہ جات کاحجم 9341ارب روپے تھا، فروری میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کوقرضوں کی فراہمی میں ماہانہ بنیاد پر2.6فیصدکی نموہوئی، جنوری کے اختتام پربینکوں کی جانب سے نجی شعبے کوفراہم مجموعی قرضوں کاحجم 10342 ارب روپے رہا جو فروری میں بڑھ کر10609ارب روپے ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں