پی ٹی ایم ایل نے فائیو جی کے شعبے میں قدم رکھ دیا

پی ٹی ایم ایل نے فائیو جی کے شعبے میں قدم رکھ دیا

3500میگا ہرٹز بینڈ کا سب سے بڑا حصہ حاصل، رفتار میں برتری کا دعویٰ

کراچی (بزنس ڈیسک) یوفون کے برانڈ نام سے خدمات فراہم کرنے والی پاکستانی ٹیلی کام کمپنی، پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (پی ٹی ایم ایل) نے باضابطہ طور پر پاکستان میں 5G منظرنامے میں قدم رکھ دیا ہے ، جہاں اسے 5G کنیکٹوٹی کے لیے عالمی معیار سمجھے جانے والے 3500 میگا ہرٹز فریکوئنسی بینڈ کا سب سے بڑا حصہ حاصل ہے ۔ ریگولیٹری منظوریوں کے بعد ٹیلی نار پاکستان کے یوفون میں مجوزہ انضمام کے نتیجے میں مشترکہ ادارہ، مرج کو، پاکستان کے ٹیلی کام شعبے میں سب سے بڑے اسپیکٹرم کا مالک بن کر اُبھرے گا۔مشترکہ کمپنی 292.4 میگا ہرٹز پر مشتمل سب سے بڑے اور متنوع اسپیکٹرم پورٹ فولیو کی حامل ہوگی، جو قریب ترین حریف ادارے سے بھی 8 میگا ہرٹز زیادہ ہوگا، اور اس میں کم ترین، درمیانے اور تیز ترین فریکوئنسی بینڈز شامل ہوں گے۔

یہ کمپنی کو انفرادی اور کارپوریٹ صارفین کو اعلیٰ معیار کی ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے کے قابل بنائے گا۔صدر و سی ای او، پی ٹی سی ایل و یوفون حاتم بامطرف نے کہا کہ پی ٹی ایم ایل اب عالمی معیار کے 3.5 گیگا ہرٹز اسپیکٹرم کی سب سے بڑی حصہ دارہے جو کسی بھی حریف کمپنی کے مقابلے میں دگنا ہے اور اس کی بدولت ہمیں پاکستان میں رفتار اور کارکردگی کے نئے معیارات قائم کرنے کی صلاحیت حاصل ہوئی ہے ۔ خصوصاً ٹیلی نار پاکستان کے انضمام کے بعد ہم پاکستان میں سب سے زیادہ اسپیکٹرم کے حامل ہونگے جس سے ہمیں ڈیجیٹل خدمات کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانے اور تیز ترین رفتار، وسیع تر کوریج اور بہترین صارف تجربہ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں