ٹرمپ کے قریبی سمجھی جانے والی خاتون اے آئی کردار

 ٹرمپ کے قریبی سمجھی جانے والی خاتون اے آئی کردار

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی خاتون فوجی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی قریبی سمجھے جانیوالی سوشل میڈیا انفلوئنسر جیسیکا فوسٹر اے آئی سے بنی کردار نکلی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تیزی سے مقبول ہونے والی انفلوئنسر جیسیکا فوسٹر بظاہر ایک امریکی فوجی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی حامی دکھائی دیتی ہے ، لیکن حقیقت اس سے کہیں زیادہ حیران کن ہے ۔رپورٹس کے مطابق جیسیکا فوسٹر کوئی حقیقی شخصیت نہیں بلکہ ایک مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کیا گیا ماڈل ہے ۔ اس کا پورا وجود تصاویر، پوسٹس اور آن لائن شناخت تک محدود ہے ، جبکہ حقیقی دنیا میں اس کا کوئی وجود نہیں پایا جاتا۔یہ اے آئی سوشل میڈیا انفلوئنسر خود کو ایک محبِ وطن امریکی فوجی کے طور پر بھی پیش کرتی رہی۔ اس کے سوشل میڈیا مواد میں اکثر اسے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ یا ان کی حمایت میں دکھایا جاتا ہے ، جس سے اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں