میری اجازت کے بغیر گانے کا فحش ورژن بنایا گیا:نورا فتیحی

میری اجازت کے بغیر گانے کا فحش ورژن بنایا گیا:نورا فتیحی

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ ڈانسر واداکارہ نورا فتیحی نے اپنے متنازعہ گانے سرکے چنر تیری سرکے پر ہونے والی تنقید کے بعد خاموشی توڑ دی۔

نورا فتیحی نے کہا ہے کہ اس گانے کا فحش ہندی ورژن ان کی اجازت کے بغیر تیار کیا گیا۔ نورا فتیحی نے ایک ویڈیو بیان میں وضاحت دی کہ انہوں نے یہ گانا 3 سال قبل کناڈا زبان میں ریکارڈ کروایا تھا اور اس وقت انہیں اس میں کوئی نامناسب بات محسوس نہیں ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ سیٹ پر ہدایتکار نے انہیں گانے کا مفہوم سمجھایا تھا، مگر بعد میں بننے والے ہندی ورژن کے بارے میں انہیں کوئی علم نہیں تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں