کراچی میں پہلی ہی بارش قیامت بن گئی، فنکار برہم
لاہور(شوبز ڈیسک) کراچی میں مون سون کی پہلی ہی بارش نے تباہی کے مناظر دکھا دئیے ، جس کے بعد نہ صرف شہری بلکہ شوبز شخصیات بھی شدید متاثر ہوئیں اور سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات کا اظہار کرنے لگیں۔
شہر میں کمزور انفراسٹرکچر ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا۔ اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فہد مصطفیٰ سمیت کئی فنکار کام سے واپسی کے دوران سڑکوں پر پھنس گئے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی مشکلات اور شہر کی خراب حالت پر تشویش کا اظہار کیا۔فنکاروں اور شہریوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے تاکہ ہر بارش کے بعد پیدا ہونے والی ایسی خطرناک صورتحال سے بچا جا سکے ۔