لاہور :گھریلو ناچاقی پر بیٹا قتل،بیوی اور بیٹی زخمی کرکے ملزم کی خودکشی
ملزم اہلخانہ کے ہمراہ ایک گھر کے سرونٹ کوارٹر میں رہائش پذیر تھا،تحقیقات شروع
لاہور (کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے بیٹے کو قتل،بیوی اور بیٹی زخمی کرکے ملزم نے خودکشی کر لی۔بتایا گیا ہے کہ لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرونٹ کوارٹر میں فیملی کے ہمراہ رہائش پذیر شخص نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی اور بچوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں اس کا بیٹا جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی اہلیہ اور بیٹی شدید زخمی ہو گئے ، واقعہ کے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اطلاع پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان گھریلو ملازم تھا ۔