ٹرمپ نے پرل ہاربر حملہ یاد کر ا دیا ، جاپانی وزیر اعظم حیران
جاپان نے مجھے پرل ہاربرکا کیوں نہیں بتایا؟،صحافی کے سوال پرٹرمپ کا جواب 7دسمبر 1941کو ٹوکیوحملہ کے باعث امریکا دوسری جنگ عظیم میں شامل ہواتھا
واشنگٹن (اے ایف پی)جاپان کی وزیراعظم سانائی تاکائیچی نے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایران کے معاملے پر ممکنہ ٹکراؤ سے بخوبی نمٹا حالانکہ ٹرمپ نے پرل ہاربر کے حوالے سے تھوڑی کشیدگی پیدا کر دی تھی ۔ٹرمپ کے ساتھ سفارت کاری اکثر آسان نہیں ہوتی اور یہ بات دوبارہ واضح ہوئی جب پر یس کانفرنس میں ایک جاپانی صحافی نے ان سے پوچھا کہ ایران پر حملوں کے بارے میں اتحادیوں کو پہلے کیوں نہیں بتایا گیا۔ٹرمپ نے جواب دیاکہ کون سب سے بہتر جانتا ہے اچانک حملے کے بارے میں؟ ،جاپان!آپ نے مجھے پرل ہاربر کے بارے میں کیوں نہیں بتایا؟،یہ سنتے ہوئے تاکائیچی کی آنکھیں حیرت سے کھل گئیں کیونکہ وہ 7 دسمبر 1941 کو ٹوکیو کے حملے کو یاد کر رہی تھیں، جس نے امریکا کو دوسری جنگ عظیم میں شامل ہونے پر مجبور کیا تھا۔اس دوران جاپان کی وزیراعظم نے پریس کانفرنس کے دوران دو بار جان بوجھ کر گھڑی دیکھی، شایدوہ وقت کی یاد دہانی کرارہی تھیں ۔