آئرش شہری 5 دنوں میں یونی سائیکل پر آئر لینڈ پار کرگیا

آئرش شہری 5 دنوں میں یونی سائیکل پر آئر لینڈ پار کرگیا

ڈبلن(نیٹ نیوز)ایک آئرش شہری نے 5 دن، 5 گھنٹے اور 23 منٹ میں اپنی ایک پہیے والی سائیکل (یونی سائیکل) پر آئرلینڈ پار کر کے دوسرا گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرلیا۔

ایمون کِیونے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونی سائیکل پر سب سے تیزی سے آئرلینڈ پار کرنے کے ٹائٹل نے انہیں اپنی جانب اس لیے مائل کیا کیوں کہ یہ بیک وقت خوف اور مضحکہ خیزی پر مبنی تھا۔ایمون نے بتایا کہ انہوں نے ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے لی جانے والی تربیت سے قبل کبھی بھی یونی سائیکل نہیں چلائی تھی۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی کوشش کے دوران ہر روز تقریباً 12 گھنٹے سفر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ دن کے آخر میں بعض اوقات یونی سائیکل پر چند میل کا فاصلہ طے کرنا بھی مشکل ہوجاتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں