فرانس:نامعلوم افراد نے گھر کو آگ لگادی، 3بچوں سمیت 7ہلاک

فرانس:نامعلوم افراد نے گھر کو آگ  لگادی، 3بچوں سمیت 7ہلاک

پیرس(اے ایف پی)فرانس کے شہر نیس میں نامعلوم افراد کی جانب سے گھر کو آگ لگانے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے ۔

پولیس حکام اور مقامی میئر کا کہنا تھا کہ عمارت کی ساتویں منزل پر رات کو پٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی ہے جس کی تصاویرموجود ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں