آئی سی سی رینکنگ:بابراعظم کی ون ڈے میں بادشاہی برقرار

آئی سی سی رینکنگ:بابراعظم کی ون ڈے میں بادشاہی برقرار

دبئی (سپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پہلے جبکہ بابراعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے ، ڈیرل مچل چوتھے جبکہ سٹیو سمتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔بالرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک 3 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے ۔ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے ،جبکہ شاہین آفریدی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ون ڈے رینکنگ میں کپتان بابراعظم 824 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ شبمن گل 801 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔اسی طرح ٹی20 میں کپتان بابراعظم اور محمد رضوان باالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں