ڈالر مہنگا،سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

ڈالر مہنگا،سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کی قدر بڑھ گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔

،ادھرملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر6پیسے کے اضافے سے 278.17روپے پر جاپہنچا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280روپے 50پیسے پر مستحکم رہا۔دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 54 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 60ڈالر کے اضافے سے 2470ڈالرفی اونس کاہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4600روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 54 ہزار پرجاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونا 3944 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 17 ہزار 764 روپے کاہوگیاجب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1900روپے پر مستحکم رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں