ایران سے درآمدات میں18فیصد اضافہ ریکارڈ

ایران سے درآمدات میں18فیصد اضافہ ریکارڈ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مالی سال 2023-24 میں ایران سے درآمدات ایک ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئیں۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ مالی سال 24-2023 میں ایران سے درآمدات میں18فیصد اضافہ ہوا۔ذرائع کے مطابق جولائی2023 تاجون 2024 میں ایران سے درآمدات ایک ارب4 کروڑ ڈالرز رہیں، مالی سال 23-2022 میں ایران سے درآمدات کا حجم 88 کروڑ ڈالر تھا۔جون2024 میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 39 فیصداضافہ ہوا، گزشتہ مہینے ایران سے درآمدات کا حجم 9 کروڑ ڈالرز سے زائد رہا۔ذرائع کے مطابق جون2023 میں ایران سے درآمدات 6 کروڑ 51 لاکھ ڈالرز رکارڈ کی گئی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں