معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کا یوٹیوب چینل ہیک

معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کا یوٹیوب چینل ہیک

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کی معروف کامیڈین اسٹار بھارتی سنگھ کا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا۔

بھارتی سنگھ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں شوہر کے ہمراہ ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ کسی نے ہمارا یوٹیوب چینل ’بھارتی ٹی وی نیٹ ورک‘ ہیک کرلیا ہے۔ کامیڈین کے شوہر نے کہا کہ ہیکر نے چینل کا نام بھی تبدیل کردیا ہے، ہم نے چینل پر اپنا نیا پوڈکاسٹ اپلوڈ کرنا تھا، سب کچھ تیار تھا اور کسی نے ہمارا چینل ہیک کرلیا۔اُنہوں نے یوٹیوب انڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا چینل ریکور کرنے میں مدد کی جائے تاکہ وہ مزید نقصان سے بچ سکیں۔ جوڑے نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ اگر آپ کو چینل واپس لینے کا کوئی طریقہ معلوم ہے تو براہِ کرم، ہمیں میسج کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں