پاکستانی فلم ڈائریکٹر نے میرے گھر سے فون چوری کیا:دانیال راحیل

پاکستانی فلم ڈائریکٹر نے میرے گھر سے فون چوری کیا:دانیال راحیل

کراچی(شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ سیمی راحیل کے بیٹے و اداکار دانیال راحیل نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ڈائریکٹر نے اُن کے گھر آکر اُن کا موبائل فون چوری کرلیا تھا۔

حال ہی میں دانیال راحیل نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے موبائل فون چوری کا واقعہ سُنایا، اداکار نے کہا کہ یہ واقعہ کچھ اس طرح ہوا کہ ایک فلم ڈائریکٹر اور میرے چند دوست مجھ سے ملاقات کے لیے میرے گھر آئے تھے۔ وہ ڈائریکٹر ہی چور تھا اور وہی مجھے فون کی تلاش میں مدد کی پیشکش بھی کررہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں