گوری خان نے’’کولکتہ نائٹ رائیڈرز‘‘ کا نیا آفس ڈیزائن کرلیا

گوری خان نے’’کولکتہ نائٹ رائیڈرز‘‘ کا نیا آفس ڈیزائن کرلیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اُن کی کرکٹ ٹیم ’کولکتہ نائٹ رائیڈرز‘ کا نیا آفس تیار کرلیا۔

رواں سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا ٹائٹل جیتنے والی فرنچائز ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان نے اپنی اہلیہ کو ٹیم کے نئے آفس کے ڈیزائن کی ذمہ داری سونپی تھی۔گوری خان نے اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھاتے ہوئے کرکٹ ٹیم کا نیا آفس تیار کرلیا ہے جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی ہیں، انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں ٹیم کے کھلاڑیوں کی کرکٹ کِٹ سمیت دیگر سامان دکھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ٹیم مینجمنٹ کی میٹنگ کے لیے تیار کیے گئے کمرے بھی دکھائے گئے۔ گوری خان کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا نیا آفس مداحوں نے خوب پسند کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں