چیمپئنز ٹرافی :بھارتی بورڈ حکومتی انکار کا ثبوت دے:پی سی بی

چیمپئنز  ٹرافی  :بھارتی  بورڈ  حکومتی  انکار  کا  ثبوت  دے:پی سی بی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے ہندوستانی حکومت کی جانب سے پاکستان ناجانے دینے سے انکار کا تحریری ثبوت مانگ لیا۔

بھارتی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ’اگر ہندوستانی حکومت چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کے سفر سے اپنی ٹیم کو اجازت دینے سے انکار کرتی ہے ، تو اسے تحریری طور پر ہونا چاہیے ، یہ بھارتی کرکٹ بورڈ پر ہے کہ وہ خط آئی سی سی کو فراہم کرے ‘۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی ذرائع نے مزید کہا کہ بھارتی بورڈ کو ٹورنامنٹ سے کم از کم 5-6 ماہ قبل اور تحریری طور پر ہمیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اپنی آمد سے متعلق آگاہ کرنا چاہیے تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارتی بورڈ کے نخروں کے باعث ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو دباؤ میں لاکر بی سی سی آئی نے ایشیاکپ پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا جس کے باعث ٹورنامںٹ کو ’ہائبرڈ ماڈل‘ کے طور پر سری لنکا اور پاکستان میں کھیلا گیا۔اس بار چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دوٹوک الفاظ میں آئی سی سی پر واضح کردیا ہے کہ چیمپئنزٹرافی 2025 کی میزبانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، بھارت کی ایونٹ میں شرکت کا ذمہ دار آئی سی سی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں