ویمنز ٹی 20ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج

 ویمنز ٹی 20ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج

دمبولا(سپورٹس ڈیسک ) اے سی سی ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکراآج ہوگا۔

آٹھ ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ سری لنکا کے شہر دمبولا کے رانگیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جن کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔پاکستان ویمنز ٹیم اپنی مہم کا آغاز آج افتتاحی روز انڈیا کے خلاف کرے گی۔ اس سے پہلے نیپال اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔ پاکستانی سکواڈ کی قیادت نداڈارکرینگی اورمیچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں