بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا کا اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان

 بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا کا اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا نے اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ہاردیک پانڈیا نے سوشل میڈیا پر اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 4 سال تک ساتھ رہنے کے بعد نتاشا اور میں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ہم نے ایک ساتھ رہنے کی بہت کوشش کی اور اپنا سب کچھ دیا، ہمیں یقین ہے کہ علیحدگی ہم دونوں کے بہترین مفاد میں ہے ، ہمارے لیے یہ ایک مشکل فیصلہ تھا۔ہاردیک پانڈیا نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے بیٹے اگستیا کی پرورش کو پیرنٹ کے طور پر کریں گے ۔بھارتی کھلاڑی نے فینز سے ان کی پرائیویسی رکھنے اور سپورٹ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل اور نازک وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال اور سپورٹ رکھنے کی درخواست کرتا ہوں۔یاد رہے کہ بھارتی کھلاڑی ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ و سربین اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کی علیحدگی کی خبریں چند ماہ پہلے سامنے آئی تھیں، جس کا باقاعدہ اعلان آج ہاردیک پانڈیا نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کیا ہے ۔ہاردیک پانڈیا نے 31 مئی 2020 کو اپنی دیرینہ محبت اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے ممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں