کینیڈا میں پہلی بار خاتون آرمی چیف نے کمان سنبھال لی

کینیڈا میں پہلی بار خاتون آرمی  چیف نے کمان سنبھال لی

اوٹاوا(اے ایف پی)کینیڈا میں پہلی مرتبہ خاتون آرمی چیف نے کمان سنبھال لی۔56 سالہ جنرل جینی کیریگنن نے جمعرات کو چیف آف ڈیفنس سٹاف کا عہدہ سنبھالا۔ وہ کینیڈا کی مسلح افواج کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں ۔

دارالحکومت اوٹاوا میں   تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس چیلنج کو سنبھالنے کے لیے تیار ہوں۔رپورٹس کے مطابق جنرل جینی کیریگنن نے فوجی انجینئر کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ فوج میں 35 سالہ سروس کے دوران افغانستان، بوسنیا ہرزیگوینا، عراق اور شام میں تعینات رہیں ۔وہ 4 بچوں کی والدہ ہیں ، دو بچے کینیڈا کی فوج میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں