بھارت: لوک سبھا میں بجٹ کیخلاف اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی

بھارت: لوک سبھا میں بجٹ کیخلاف  اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی

نئی دلی(اے پی پی)بھارت میں ایوان زیریں لوک سبھا میں بجٹ کیخلاف اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوبار معطل کرنا پڑی ۔

کانگریس پارٹی سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں نے مودی حکومت کے ساتویں بجٹ کے خلاف شدید احتجاج کیا جس پر سپیکر نے ایوان کی کارروائی 30 منٹ کیلئے معطل کر دی۔دن دوبجے لوک سبھا کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو چرنجیت سنگھ کے خطاب کے دوران لوک سبھا میں ایک بار پھر ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی جس پر سپیکر کوایوان کی کارروائی ایک بار پھر معطل کرنا پڑی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں