جمائمہ نے سلیمان خان اور قاسم خان کی کرکٹ لباس میں تصویریں شیئر کر دیں
لندن(این این آئی)بانی تحریکِ انصاف کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے اپنے دونوں بیٹوں سلیمان عیسیٰ خان اور قاسم خان کی تصویریں شیئر کی ہیں۔
جمائمہ گولڈ سمتھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے دونوں صاحبزادوں، بڑے بیٹے سلیمان عیسیٰ خان کی ویڈیو اور قاسم کی تصویر بطور سٹوری شیئر کی ہے۔ جمائمہ کی ان پوسٹ میں دونوں بھائیوں کو کرکٹ کی سفید یونیفارم میں دیکھا جا سکتا ہے۔ سلیمان خان کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ ختم ہونے پر وہ بلا اٹھائے آ رہے ہیں جبکہ اس دوران اْن کی ویڈیو ریکارڈ کی جا رہی ہے ۔اس پوسٹ کے کیپشن پر جمائمہ نے اپنے بڑے بیٹے کو ‘مین آف دی میچ’ قرار دیا ہے۔ دوسری پوسٹ پر جمائمہ نے قاسم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘اور یہ ہیں بہترین فاسٹ بولر۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments