جرمنی:عدالت نے پارلیمنٹ کی نشستیں کم کرنیکی منظوری دیدی

جرمنی:عدالت نے پارلیمنٹ کی  نشستیں کم کرنیکی منظوری دیدی

برلن(اے ایف پی)جرمنی کی اعلیٰ ترین عدالت نے پارلیمنٹ کی نشستیں کم کرنیکی منظوری دیدی ،فیصلے کے بعد اگلے انتخابات میں پارلیمنٹ کی نشستوں کی تعداد 733 سے کم ہو کر 630 ہو جائے گی۔

عدالت نے  سی ایس یو و دیگر چھوٹی جماعتوں کے اعتراضات مسترد کر دئیے ۔یاد رہے جرمن پارلیمان میں ایک پیچیدہ ووٹنگ سسٹم ہے جو حلقے کے ووٹوں کے ساتھ ساتھ ہر پارٹی کے ملک گیر ووٹوں کے حصہ کے مطابق جیتنے والوں کو نشستیں دیتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں