انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا بیٹا الیکٹرک بائیک حادثے میں زخمی

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا بیٹا  الیکٹرک بائیک حادثے میں زخمی

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اور سابق شوہر اداکار بریڈ پٹ کا 20 سالہ بیٹا سڑک حادثے میں زخمی ہوگیا۔

پیکس تھین کو لاس اینجلس میں الیکٹرک بائیک کے حادثے میں سر پر چوٹ آئی ۔ مبینہ  طور پر 20 سالہ پیکس نے حادثے کے وقت ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا۔ اداکارہ کے بیٹے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔یاد رہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 2014 میں شادی کی تھی ،اختلافات کے باعث انجلینا نے 2016 میں علیحدگی کے لیے درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے 2019 میں دونوں کو سنگل ڈکلیئر کر دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں