مراکش :بادشاہ کی 25 ویں سالگرہ پر3 صحافیوں کیلئے معافی

مراکش :بادشاہ کی 25 ویں  سالگرہ پر3 صحافیوں کیلئے معافی

رباط(اے ایف پی)مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے زیر حراست تین صحافیوں کو معاف کر دیا، تخت پر بادشاہ کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر سینکڑوں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی ۔

صحافی عمر رادی، سلیمان رئیسونی ، توفیق بوچرائن اور تاریخ دان ماتی مونجیب بھی 2ہزار 476 افراد میں شامل ہیں جنہیں معافی دی گئی ۔  رپورٹر ود آؤٹ بارڈر نے کہا 2022 میں صحافی عمر رادی اور رئیسونی کو جنسی زیادتی کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ہیومن رائٹس نے مراکش پر الزام لگایا ہے کہ وہ صحافیوں اور حکومتی ناقدین کو خاموش کرنے کیلئے مقدمات، خاص طور پر جنسی جرائم کے جھوٹے الزام کو جبر کی تکنیک کے طور پر استعمال کر رہا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں