روس کا 800مربع کلومیٹر کا علاقہ قبضے میں لے لیا :یوکرین کا دعویٰ
کیف(دنیا مانیٹرنگ)یوکرین کی فوج نے روس کے 800مربع کلومیٹر علاقے پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔۔۔
یوکرین کے چیف آف جنرل سٹاف اولیکسنڈر سرسکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ اس وقت روس کا بڑا علاقہ یوکرین کی مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے ۔دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی فوج نے روسی سرزمین پر کرسک کے علاقے میں 30کلومیٹر تک پیش قدمی کرلی ہے ۔ادھر روس کا کہنا ہے کہ کرسک کے علاقے میں یوکرین کے نئے حملوں کو ناکام کر دیا ہے ۔یوکرین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جتنا جلدی روس امن پر راضی ہوگا۔ اتنی ہی جلد دراندازی روک دی جائے گی۔