عالمی سطح پر تیل کی طلب میں کمی ہو رہی :عالمی توانائی ایجنسی
پیرس(اے ایف پی)عالمی توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ سال کی دوسری سہ ماہی میں عالمی سطح پر تیل کی طلب کم ہو رہی ہے ۔۔۔
آئی ای اے نے کہا چین میں تعمیراتی اور صنعتی سرگرمیاں کم ہو رہی ہیں اس کے علاوہ توانائی کے متبادل ذرائع کی وجہ سے بھی تیل کی طلب میں کمی ہو رہی ، آئی ای اے نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا2024 اور 2025 میں تیل کی مانگ میں 1ملین بیرل یومیہ کمی متوقع ہے۔ آئی ای اے نے کہا قدرتی گیس یا بیٹریوں پر چلنے والے ٹرکوں،الیکٹرک کاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد بھی تیل کی مانگ کو کم کر رہی ہے ۔