سزا یافتہ شخص کو وزیر بنانے پر تھائی وزیر اعظم برطرف

سزا یافتہ شخص کو وزیر بنانے  پر تھائی وزیر اعظم برطرف

بنکاک ( اے ایف پی)تھائی لینڈ کی عدالت نے کابینہ میں غلط تقرری پر وزیراعظم سریتھا تھاوسین کو برطرف کر دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ایسے وکیل کو عہدہ دیکر آئین کی خلاف ورزی کی جس نے کابینہ میں جیل کا وقت گزارا۔ 9 میں سے 5 ججز نے وزیراعظم سریتھا اور ان کی کابینہ کو برطرف کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ سابق وزیراعظم تھائی لینڈ نے کہا ہے کہ اپنی برطرفی کے عدالتی فیصلے کو قبول کرتا ہوں۔دوسری جانب تھائی لینڈ کے قانون ساز جمعہ کو نئے وزیر اعظم کے لیے ووٹ دیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں