اسرائیلی حملے کا جواب ، ایرانی افواج کی جنگی مشقیں جاری

اسرائیلی حملے کا جواب ، ایرانی افواج کی جنگی مشقیں جاری

غزہ ،واشنگٹن(اے ایف پی،رائٹرز،مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی حملے کا جواب دینے کیلئے ایرانی افواج کی جنگی مشقیں جاری،ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جنگی مشقوں میں ایرانی بحریہ اور فوجی دستے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اسرائیل پر ایرانی حملہ روک سکتی ہے ۔صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا عمل مشکل ہوتا جا رہا ہے تاہم وہ کوشش ترک نہیں کر رہے ۔علاوہ ازیں قطر کی میزبانی میں آج دوحہ میں سیز فائر مذاکرات ہونگے جس میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنزبھی شریک ہونگے ۔حماس کی شرکت کے بارے میں مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں ۔ادھر گزشتہ24گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید36افراد شہید ہو گئے ،اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ایک حملے میں پانچ افراد کو شہید کر دیا۔وزرات صحت کے مطابق صیہونی حملوں میں ابتک 39ہزار965فلسطینی شہید،92ہزار294زخمی ہو چکے ۔اسرائیل نے بیت المقدس کے قریب یونیسکو کی سائٹ پر نئی آباد کاری کی منظوری دے دی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں