حسینہ واجد کیخلاف ایک اور قتل کا مقدمہ کیسز کی تعداد 15تک پہنچ گئی

حسینہ واجد کیخلاف ایک اور قتل کا مقدمہ   کیسز کی تعداد  15تک پہنچ گئی

ڈھاکہ (اے ایف پی ،اے پی پی)بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد ، وزیر ٹرانسپورٹ عبیدالقادر، رکن اسمبلی شمیم عثمان، وزیر داخلہ اسد الزمان خان سمیت 62 افراد کے خلاف نارائن گنج کے مچھلی تاجر محمد ملون کے قتل کا مقدمہ درج کر لیاگیا۔۔۔

جس کے بعد سابق وزیر اعظم کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے ۔ دوسری جانب شیخ حسینہ کے قائم کردہ جنگی جرائم کے ٹربیونل نے ان کے خلاف ہی بدامنی کے سلسلے میں تین اجتماعی قتل کی تحقیقات شروع کر دیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں