اٹلی :لگژری کشتی ڈوبنے سے 1ہلاک، 6لاپتا

اٹلی :لگژری کشتی ڈوبنے  سے 1ہلاک، 6لاپتا

روم،لندن (اے ایف پی )اٹلی کے ساحل پر لگژری کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ، 6لاپتا ہوگئے۔۔۔

کشتی اٹلی کے جزیرے سسلی کے ساحل پر پیر کو علی الصبح ڈوبی، کشتی میں امریکی، برطانوی ، کینیڈین شہریوں سمیت 22لوگ سوار تھے ، ایک سال کی برطانوی بچی سمیت 15 افراد کو  بچا لیا گیا۔دریں اثنا کشتی حادثے میں برطانیہ کے تاجر مائیک لنچ بھی لاپتا ہیں ، انہیں حال ہی میں امریکا میں 11 ارب ڈالر کے فراڈ کیس سے بری کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں