مالی :فوج کاحملہ 7علیحدگی پسند ہلاک

مالی :فوج کاحملہ  7علیحدگی پسند ہلاک

ڈاکار(اے ایف پی)مالی میں فوج نے ڈرون حملہ کرکے 7مسلح علیحدگی پسندباغیوں کو ہلاک کردیا ۔

 ہڑتال کی کال کے دوران انفیس قصبے کے شمال میں تقریباً  80 کلومیٹر کے فاصلے پر فوج نے علیحدگی پسندوں کی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس میں اسلحہ لے جایاجارہاتھا،ڈرون حملے سے گاڑیاں تباہ  ہوگئیں ،ایک روز قبل بھی فورسز کے ڈرون حملوں میں الجزائر کی سرحد کے قریب ٹنزاوٹین شہر میں 20شہری ہلاک ہوگئے تھے جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں