روس:صحافیوں سمیت 92 امریکی شہریوں کے داخلے پر مستقل پابندی

روس:صحافیوں سمیت 92 امریکی  شہریوں کے داخلے پر مستقل پابندی

ماسکو(اے ایف پی ،اے پی پی)روس نے صحافیوں سمیت 92 امریکی شہریوں کے ملک میں داخلے پر مستقل پابندی لگا دی۔ روسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ امریکی انتظامیہ کی روسو فوبک پالیسی کے جواب میں امریکی شہریوں پر پابندی لگا ئی ۔

وال سٹریٹ جرنل، واشنگٹن پوسٹ اور نیویارک ٹائمز کے کچھ نامہ نگاروں پر پابندی کا اطلاق ہو گا ۔وزارت نے کہا کہ دیگر جن افراد پر پابندی لگائی ہے وہ یوکرین کو ہتھیار فراہم کرتے ہیں ،امریکی صحافی روسی افواج کے بارے میں جھوٹی کہانیاں بتا رہے اورپروپیگنڈا کر رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں